بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سبکدوش امریکی جنرل مائیکل فلین (Michael Thomas Flynn) نے کہا:
دوسرا اور آخری حصہ:
صدر ٹرمپ نے کئی بار ان کی فوج اور فوجی صلاحیت کی مکمل تباہی جیسے الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام رول بیک ہو چکا ہے! یہ باتیں ٹرمپ نے 2025 کے موسم گرما میں کہی تھیں؛ اسی 12 روزہ جنگ کے دوران جب ایران کی جوہری تنصیبات کو بھاری بمباریوں کا نشانہ بنایا گیا۔
چنانچہ امریکی عوام نے حالیہ انتخابات میں اپنا موقف بہت واضح اور شفاف طور پر بیان کیا اور جنگ ان مسائل میں سے ہے جس کا عوام نے ساتھ نہیں دیا۔ کیونکہ وائٹ ہاؤس نے بہت سارے منتضاد مواقف اپنائے۔
یہ کہ بس اب امن قائم ہو رہا ہے، اب جنگ بندی ہو رہی ہے، اور یہ ساری جنونیت، غیریقینییت اور حیرانگیاں؛
میں سمجھتا ہوں کہ فضا کو مزید مبہم اور پریشان حال نہیں بنانا چاہئے۔ حالات کی شفاف اور قابل فہم بنانے کی ضرورت ہے۔
لہذا آپ کے بے شمار صارفین کو جاننا چاہئے اور ہم سب کو امریکی قوم اور حکومت کے عنوان سے جو کچھ کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ ہم [انتخابات میں] امریکی عوام کے دیئے گئے پیغام کو بنیاد بنا کر ان کاموں پر نظر ثانی کریں جو ہمیں مشرق وسطی میں کرنا چاہئے۔
اور جب تک کہ ہم جب مشرق وسطی کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو سب مسائل کو اسرائیل اور مسلمانوں کے باہمی تنازع تک گھٹا دیتے ہیں۔ گویا سب اسرائیل کے مسئلے کے طرف چلے جاتے ہیں ور کہتے ہیں: "اچھا، تو آپ کیا مزید اسرائیل کی حمایت نہیں کرتے؟" نہیں، اسرائیل ہمارا دوست اور اتحادی ہے، لیکن دنیا بھر میں ہمارے متعدد دوست اور شریک ہیں، کیا ایسا نہیں ہے جنہیں ہمیں توجہ دینی چاہئے؟ ہمارے بہت سارے دفاعی معاہدے ہیں جو تزویراتی اہمیت رکھتے ہیں۔
چنانچہ مسئلہ اسرائیل سے تعلق نہیں رکھتا؛ گوکہ میں اس مسئلے کو سامنے لاتا ہوں کیونکہ کچھ لوگ یہ تجزیہ دیکھ کر کہیں گے کہ "دیکھو، فلین مزید اسرائیل کی حمایت نہیں کرتا؟" مسئلہ یہ نہیں بلکہ مسئلہ امریکہ کے قومی مفادات کا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ